کراچی، پا کستان پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زداری کی بین الاقوامی شہر ت یا فتہ قوال امجد فر ید صابر ی شہید کے گھر آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بین الاقوامی شہرت یافتہ
قوال امجد فرید صابری شہید کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر وزیر
داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو
زرداری کی لیاقت آباد آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین
انتظامات کئے گئے تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل ہنگامی بنیادوں
پر گلی کی صفائی ستھرائی بھی کردی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے امجد فرید
صابری کی والدہ، بھائیوں عظمت صابری، ثروت صابری اور طلحہ صابری اور ان کے
چچا محمود غزنوی صابری سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا
بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری نے امجد صابری کے بیٹے کو گلے لگایا اور اپنے
ساتھ بٹھایا۔