Jun 28, 2016 04:44 pm
views : 1632
Location : Different Areas
Peshawar - Weather Update
پشاور، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکثر اضلاع میں بارش کا امکان
حکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا
گیا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہوا میں نمی کا
تنا سب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روز ہونے والی سب سے زیادہ بارش پارا
چنار میں50 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کوہاٹ میں 18 ،چراٹ میں 8 ،دیر 4
،کول میں 4بھی ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ
24گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا کے اکثر اضلاع میں بارش کا امکان ہے جبکہ
آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آندھی کی رفتار 80
کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔