راچی، پاکستان کسٹمز کی کارروائی،تین کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد
پاکستان کسٹمز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کروڑ روپیمالیت کی منشیات
برآمد کرلی۔اے ایف یو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر آف
کسٹمز محمد زاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کسٹمز نے کامیاب کارروائی کرتے
ہوئے ایک لاکھ ستاون ہزار روے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔چیف کلکٹر آف
کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 23 اور24 جون کی درمیانی شب کو دو
مشکوک مسافروں محمد عثمان غنی ولد محمد شریف اور شہریار سلیم ولد محمد سلیم
کی تلاشی لی گئی تاہم دوران تلاشی سامان کے خفیہ خانوں میں سے 2.740
کلوگرام منشیات ام فیاٹامائن برآمد کی گئی جسکی پاکستانی کرنسی میں مالیت
تقریباََ تین کروڑ روپے ہے۔انکا کہنا تھا کہ دونوں مسافر عمرے کیلئے روانہ
ہو رہے تھے تاہم سعودیہ عرب میں اس کی سزا سر سے تن جدا ہے۔ اللہ رب
العالمین نے خاص کرم کرتے ہوئے ان ملزمان کو یہیں پکڑوا دیا ورنہ یہ افراد
پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے۔