عالمی سطح پر جاری ٹیرف کی جنگ سونے کے بھاو کو نئی تاریخی بلندیوں پر لے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کے روز فی تولہ سونا 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 کا ہوگیا۔
اسی تناسب سے 10 گرام سونے کی قیمت 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔