Sep 10, 2024 09:00 pm
views : 17
Location : Gulistan e Juhar
Karachi- High quality medical facilities at Zubaydah Healthcare Clinic, within reach of every citizen
زبیدہ ہیلتھ کیئر
کلینک اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات، ہر شہری کی رسائی میں ، طبی سہولیات کی
فراہمی ایک ہی چھت کےنیچے ، زبیدہ ہیلتھ کئیر کلینک کا افتتاح ، ڈیجیٹل
کلینک کے ذریعے ماہر ڈاکٹر شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کریں گے
اعلیٰ معیار کی طبی
سہولیات ہوں گی ، ہر شہری کی رسائی میں ، کراچی کے شہریوں کو اعلیٰ معیار
کی طبی سہولیات کی فراہمی کا مقصد لئے جدید سہولیات پر مشتمل زبیدہ ہیلتھ
کیئر کلینک کا افتتاح کردیا گیا۔
ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی زبیدہ ہیلتھ کیئر کلینک میں شہری اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے حاصل کرسکیں گے۔
زبیدہ
ہیلتھ کیئر کلینک میں او پی ڈی کلینکس ، کلینکل لیبارٹری ، ڈیجیٹل ہیلتھ
اسکریننگ ، ڈیجیٹل ایکسرے ، فارمیسی ، استھیٹک کلینک ، ای سی جی ، ایکو
کارڈیوگرافی ، کلر ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ فزیوتھراپی ، ہوم ہیلتھ کئیر جیسی
اہم طبی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جارہی ہیں۔
اخلاق احمد کا
کہنا تھا کہ والدہ کے نام پر ہیلتھ کیئر سینٹر بنانے کی ستار حبیب صاحب کی
خواہش اللہ نے پوری کردی ہے ، یہاں پر متوسط طبقے کے شہریوں کو علاج کی
بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ، یہاں ڈیجیٹل لیب بنائی گئی ہے متوسط
طبقے کو اس کی بہت ضرورت بھی تھی ۔
زبیدہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے مالک ستار
حبیب کا کہنا تھا کہ کراچی میں طبی سہولیات کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے
زبیدہ ہیلتھ کیئر کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، یہاں ڈیجیٹل کلینک
میں ایک ہی مشین میں ورچوئل ڈاکٹر سے شہری ایک ہی مشین پر مختلف ٹیسٹ اور
اپنا علاج کراسکیں گے ، جس سے شہریوں کو ڈاکٹر کے انتظار کی ضرورت نہیں
رہیگی ، اس ورچوئل کلینک میں ہر شعبے کے ڈاکٹر موجود ہیں۔
زبیدہ ہیلتھ
کئیر کلینک میں موجود کنسلٹنٹ محمد عمران یہاں بہت ہی منفرد اور جدید
ٹیکنالوجی کا حامل استھیٹک کلینک بنایا گیا ہے ایسی جدید سہولیات کراچی میں
بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں۔
ڈاکٹر رفیق خانانی کا کہنا تھا کہ کلینک کو
بہت نفیس طریقے سے بنایا گیا ہے ، لیبارٹری سروسز او پی ڈی کنسلٹنٹ کلینک
ہر قسم کی ہیلتھ کیئر سروسز فراہم کی جارہی ہیں ، زبیدہ ہیلتھ کیئر کلینک
میں طبی سہولیات کو سستا اور قابل رسائی بنایا جارہا ہے ، شہری ماہر ڈاکٹرز
سے گھر بیٹھے اپنا علاج کرا سکتے ہیں
گلوبل میمن ٹی وی سے گفتگو کرتے
ہوئے رخسار شہزاد کا کہنا تھا ہر شخص کو اپنی بیوٹیفیکیشن کیلئے رسائی حاصل
ہوجس کے لئے ہم نے اپنی فیس بھی مناسب رکھی ہے