Sep 02, 2024 08:00 pm
views : 16
Location : Domestic Place
Karachi- Karachi roads in ruins as five-day rain spell leaves a trail of destruction
کراچی، بارشوں کی وجہ
سےشہر کی سڑکیں تباہ، انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر، سڑکیں کھنڈر بن گئیں ،
شہریوں کی آمدورفت ایک مشکل ترین مرحلہ بن چکا ہے
کراچی میں حالیہ
بارشوں نے شہر کا انفرااسٹرکچر بری طرح متاثر کیا ہے اور شہر کی بیشتر
سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، بارشوں کے بعد شہر کھنڈرات میں تبدیل ہو
گیا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو
کررہ گیا ہے۔
گلی محلوں کا 80 فیصد سے زائد انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا
ہے ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہیں جبکہ ان میں جگہ جگہ بڑے گڑھے
پڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت ایک مشکل ترین مرحلہ بن چکا
ہے۔
اولڈ سٹی ایریا کی اندرونی گلیوں میں سڑکٰیں نام کی چیز نہیں رہی،
سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں بقیہ کسر سیوریج کے پانی نے پوری کردی ہے،
یہی صورتحال لیاری کیماڑی ،بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن کی ہے جہاں گلیوں کا
انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے ۔
راشد مہناس روڈ ، شاہراہ
پاکستان ، ایم اے جناح روڈ ، سمیت دیگر مرکزی سڑکوں کو بھی مرمت کی ضرورت
ہے، مرکزی سڑکوں کی مرمت کا کام نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے بارشوں کے بعد
کراچی کھنڈارت میں تبدیل ہو چکا ہے۔
شہر میں سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے ، گٹر ابلنا شروع ہو گئے ہیں، سیوریج لائنین دھنس رہی ہے
ایک نوجوان محمد دانیال کا کہنا تھا کہ
محمد کاشف کا کہنا تھا کہ