font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">پاکستان ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، 35 افراد جاں بحق ، حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ زائرین کی بس کو حادثہ رات 9 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا، بس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی زائرین کی بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">لاڑکانہ میں موجود مولانا قمر عباس نقوی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے ، ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو بس سے نکالا جب کہ حادثے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ایران میں موجود قافلے کے سر براہ سید اطہر شمسی نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قافلے میں دو بسیں شامل تھیں، ایک بس میں وہ خود بھی سوار تھے، زائرین دو بسوں میں سوار تھے، پاسپورٹ اور کاغذات کے مسائل کی وجہ سے ان کی بس پیچھے رہ گئی، آگے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی