Aug 19, 2024 08:00 pm
views : 32
Location : Domestic Place
Islamabad- Toshakhana reference: Imran, Bushra sent to jail on 14-day judicial remand
توشہ خانہ نیا ریفرنس
:عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ،
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رؤف حسن نے کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا ،
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی
احتساب عدالت نے توشہ
خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی
بی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، کیس کی آئندہ سماعت دو
ستمبر کو ہو گی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 36 دن کا ریمانڈ مکمل
ہو چکا ہے۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور
بشریٰ بی بی نے تحریری بیان دیدیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے بیان
لکھ کر دیا جبکہ بشری بی بی نے لکھی تحریر پر اپنے دستخط کئے ۔
احتساب
عدالت راولپنڈی کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری ریفرنس
پر سماعت کی، وکلا صفائی کی جانب سے سلمان صفدر ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے،
سماعت کے دوران ریمانڈ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔
قومی احتساب
بیورو (نیب ) نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مزید ریمانڈ نہیں مانگا،
عدالت نے چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم جاری کر دیا۔
دوسری جانب
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ
رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہے، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
الیکشن
کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ
رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے
رابطہ رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔
پنجاب میں بجلی
کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا
کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے، ان سے بجلی کی قیمتیں
کم نہیں ہو رہی، ترقیاتی فنڈز سے نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے
کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی،
پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ
تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے
ہدایات جاری کر دی ہیں۔