Aug 16, 2024 09:50 pm
views : 28
Location : Domestic Place
Islamabad- NCOC issues advisory as first suspected mpox case quarantined
پاکستان میں رواں سال
منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ، ملک بھر کے ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی
گئی ، گزشتہ 2 سال میں پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں
خیبر پختون خوا میں منکی پاکس کا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر کے ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی۔
مشتبہ مریض میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی، مریض میں خطرناک بیماری کی تصدیق خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی۔
حکام کے مطابق یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں پہلا کیس ہے، گزشتہ 2 سال میں پاکستان میں منکی پاکس کے 11 کیسز سامنے آئے ہیں۔
حکام کی جانب سے ملک بھر کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے اور حفاظتی سامان مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام
کا کہنا ہے کہ 3 اگست کو عرب ملک سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تصدیق
ہوئی ہے، عرب ملک سے واپس آنے والا شخص دیر کا رہنے والا اور مردان میں
رہائش پزیر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ
متاثرہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور نے کی ہے،
منکی پاکس پازیٹو مریض کی عمر 34 سال ہے اور وہ مردان کا رہائشی ہے۔
منکی
پاکس کا مریض رواں مہینے 3 اگست کو سعودی عرب سے باچا خان ایئرپورٹ پشاور
پہنچا، منکی پاکس کا مریض پشاور ایئرپورٹ سے گھرچلا گیا تھا۔
ذرائع
وزارت صحت نے بتایا کہ مریض نے منکی پاکس علامات ظاہر ہونے پر محکمہ صحت سے
رابطہ کیا، 34 سالہ مریض میں 13 اگست کو منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے ،
منکی پاکس مریض کے قریبی افراد کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے، متاثرہ
مریض کے ساتھ فلائٹ میں آنے والوں کی بھی کونٹیکٹ ٹریسنگ جاری ہے ، واضح
رہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے گزشتہ روز منکی پاکس کو عالمی ایمرجنسی قرار
دیا ہے۔