Aug 01, 2024 10:10 pm
views : 53
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Govt negotiators have no answer to our questions: Hafiz Naeem
دھرنے کا ساتواں روز،
حکومت ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی
مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، آئی پی پیز والا معاملہ
جب تک حل نہیں ہوگا ہمارا دھرنا ختم نہیں ہوگا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم ہمارے مطالبات سے بھاگ رہی ہے۔
راولپنڈی
میں دھرنے کے ساتویں روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا
کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے پاس ہماری کسی بات کا جواب نہیں، ہم
سے بجلی قیمت وصول کریں،اضافی ٹیکس وصول نہ کریں، جو بجلی بن ہی نہیں رہی
اس کی قیمت بھی ہم سے وصول کی جاتی ہے،اس ملک میں 1994سے ہی آئی پی پیز کا
دھندا شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جو مطالبات کررہی ہے وہ
تمام حقیقت پر مبنی ہیں، حکومت مختلف لوگوں سے کہلوانا چاہ رہی ہے جماعت
اسلامی کے مطالبات قابل عمل نہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جن
لوگوں نے آئی پی پیز معاہدے کیے ان کو بھی فکس ہونا چاہیے تاکہ آئندہ قوم
کے ساتھ مذاق نہ ہو ، آئی پی پیز والا معاملہ جب تک حل نہیں ہوگا ہمارا
دھرنا ختم نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس رکن ارکان اسمبلی
اور سرکاری افسر کو گاڑی چلانی ہے، وہ پرائیویٹ پٹرول ڈلوائے، تمہارے گھر
کی شاپنگ کا خرچہ مڈل کلاس اور تاجر برداشت نہیں کریں گے، وہ تنخواہ دار
طبقے پر ٹیکس لگا رہے ہیں مگر جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگارہے۔
امیر
جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گورنمنٹ سود پر اپنے ہی بینکوں سے قرضے
لیے جارہی ہے،حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور میڈیا پر ہونا چاہیے۔