Jul 31, 2024 09:30 pm
views : 57
Location : Domestic Place
Rawalpindi- JI Chief Hafiz Naeem pays his condolences on the Ismail Haniyeh's assassination
مغرب اسرائیل کا
سرپرست،فلسطینی کے لہو میں امریکا کا ہاتھ شامل ہے ، حافظ نعیم الرحمان کا
کہنا ہے کہ اسرائیل کو یہ طاقت مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے فراہم کی ہے ،
اسرائیل اپنا بدلہ عام انسانوں سے لے رہا ہے
امیر جماعت اسلامی
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سرپرستی حاصل
ہے، ایک ایک فلسطینی کے لہو میں امریکا کا ہاتھ شامل ہے۔
راولپنڈی میں
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہ
طاقت مسلم حکمرانوں کی خاموشی نے فراہم کی ہے، فوجیں فلسطینیوں کیلئے تو
کچھ کر نہیں رہیں،بدقسمتی ! سے اسرائیل کو لگام دینے والا کوئی نہیں،
امریکا اسرائیل کو طاقت اور اسلحہ فراہم کررہا ہے ، اسماعیل ہنہ کی شہادت
افسوس ناک ہے ، ان کی شہادت سے نئی تحریک جنم لے گی۔
حافظ نعیم الرحمان
کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ماورائے آئین فیصلہ
دیں، پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے، ہم قتل کے فتوے
لگانے والے کی کسی طور حمایت نہیں کرسکتے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید
کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، حکمران
کوئی جواز نکالنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے صورتحال تشویشناک ہوتی
ہے،اسرائیل کو اب اس واقعے کے بعد ناجائز ریاست ڈکلیئر کرنا چاہیے۔
انہوں
نےکہا کہ مسلم حکمران اسرائیل کے ساتھ معاہدے کرکے طاقت فراہم کررہے
ہیں،اسرائیل نے 85فیصد غزہ کو تباہ کردیا، اسرائیل 7اکتوبر کو ہار چکا
ہے،اب وہ حماس سے نہیں لڑپاتا، اسرائیل اپنا بدلہ عام انسانوں سے لے رہا
ہے۔