Jul 30, 2024 08:20 pm
views : 61
Location : Domestic Place
Donald Trump and Kamala Harris have stepped up their campaign, claiming to have defeated Kamala Harris.
صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم تیز کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہرس کو ہرانے کا دعویٰ
کملا ہیرس سمجھتی ہیں کہ ریاست مشی گن میں انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے عرب امریکی ووٹرز کی حمایت لازم درکار ہو گی کیونکہ سب سے زیادہ عرب امریکی اسی ریاست میں مقیم ہیں جبکہ ڈئیر بورن شہر کے میئر عبداللہ حمود کا کہنا ہے کہ بائیڈن کے دوڑ سے باہر نکلنے سے دروازہ کھلا ہے۔حمود کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور وکالت کرنا چاہیے اور اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور اسلحے کی فراہمی روکنی چاہی، جبکہ ڈولنڈ ٹرمپ بھی مشی گن پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کملا ہرس کو ہرانے کا دعویٰ بھی کر دیا۔عرب کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پنسلوینیا کے یہودی گورنر جوش شاپیرو کو نائب صدارتی امیدوار نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ فلسطینی مظاہرین کے شدید مخالف رہے ہیں، فلسطینی امریکن رکن کانگریس رشیدہ طلیب کا تعلق بھی مشی گن ہی سے ہے۔