Jul 29, 2024 06:20 pm
views : 32
Location : Domestic Place
TLP Deputy Ameer Zaheer-ul-Hassan Shah arrested for threatening to kill Chief Justice of Pakistan
پاکستان چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار
چیف جسٹس پاکستان کو قتل کی
دھمکیاں دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹی
ایل پی کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے،
ظہیرالحسن شاہ اوکاڑہ میں نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے تھے۔چیف جسٹس پاکستان
قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر پیر
ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔لاہور پولیس نے مقدمہ ایس ایچ او
حماد حسین کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کیا جس میں ٹی ایل پی
کے 1500 کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں انسداد
دہشت گردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی
دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار
سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی
گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے
اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت
1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے لیگی
رہنما حنیف عباسی نے علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
وضاحتی بیان آگیا تو اس کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوے جاری کیے جائیں،
آپ کو فتوے دینے کا حق کس نے دیا ہے، واضح کردوں اب یہ مذمت سے آگے کا
کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا کہ قتل کردو اور اتنی رقم لے لو، اب ان ہاتھوں
کو روکا جائے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ ان کا اپنا مکتبہ فکر کیا ہے؟ میرے
بزرگوں نے جو کردار ادا کیا تاریخ میں اور وہ کاربند رہے اس معاملے پر،
جسٹس قاضی فائز عیسی کے والد قائد اعظم کے ساتھی تھے، ان کے دادا نے بھی
مسلمانوں کےلیے خدمات فراہم کیں، بغیر تحقیق کے، بغیر پریس ریلیز کو دیکھے
قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔