Jul 27, 2024 08:40 pm
views : 37
Location : Domestic Place
The list of demands from the government negotiation committee of Jamaat-e-Islami came to light
جماعت اسلامی کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے مطالبات کی فہرست منظر عام پر آگئی
دوسرا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے، اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے.تیسرا مطالبہ ہے کہ سٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے، اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے.آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے، غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ بھی جماعت اسلامی کی فہرست میں شامل ہے۔