Jul 22, 2024 08:10 pm
views : 108
Location : Domestic Place
Islamabad- Info Minister urges society to join tree plantation drives
ماحولیاتی تغیربڑا چیلنج ،
ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا ، عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ
پاکستان کا ماحول کو نقصان پہنچانے میں صرف 2 فیصد حصہ ہے ، دنیا کو بھی
ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات
عطاء اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ ہمیں بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا
ہوگا، آنیوالے وقتوں میں ماحولیاتی تغیر بڑا چیلنج ہے ، اس سے نمٹنے کیلئے
اقدامات کر رہے ہیں، دنیا کو بھی ماحولیاتی تغیر کے اثرات سے نمٹنے کیلئے
پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ
تارڑ نے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اسلام آباد ایک شہر ہی نہیں بلکہ دنیا کا خوبصورت شہر ہے ، مارگلہ پہاڑیاں
اسلام آباد کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ پہچان بھی ہیں، درخت زندگی کی علامت
ہیں، درخت ہیں تو ہم ہیں اور ہم خوش قسمت ہیں ہمارا وقت اسلام آباد میں
گزرتا ہے باقی شہروں میں ہوا آلودہ ہوچکی ہے، اگرچہ اسلام آباد کی ہوا کی
کوالٹی اب ویسی نہیں رہی جیسی 10 سال پہلے تھی ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و
نشریات نے کہا کہ جنگلوں پر آگ لگی اور سی ڈی اے کے ملازمین نے دن رات آگ
بجھائی ہے، پاکستان کا ماحول کو نقصان پہنچانے میں صرف 2 فیصد حصہ ہے، اس
کے بدلے پاکستان متاثر ہونے والے 98 فیصد ماحول کی زد میں ہے۔
ان کا
مزید کہنا تھا کہ آج سے شجرکاری کا مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں اس کا سوشل
میڈیا پر بھی مظاہرہ کیا جائیگا ہماری چھتوں کے اوپر بہت جگہ ہوتی ہے جہاں
پودے لگائے جاسکتے ہیں۔