Jul 20, 2024 06:55 pm
views : 76
Location : Domestic Place
PM Shehbaz Sharif reconstitutes Cabinet Committee on SIFC
وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی
وزیراعظم شہباز شریف
نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی۔نائب وزیراعظم
اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف
سی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان کی
تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔آرمی چیف اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو
اجلاسوں میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کمیٹی کے
چیئرمین، خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی، آئی ٹی کے وزرا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔