Jul 08, 2024 08:55 pm
views : 66
Location : Domestic Place
Islamabad- Muharram: Govt approves deployment of army across Pakistan
سندھ میں محرم کے دوران فوج
اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری ، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان
میں فوج تعیناتی کی منظوری ، محکمہ داخلہ سندھ نے فوج کی تعیناتی کا روڈ
میپ تیار کرلیا
وفاقی حکومت نے اسلام آباد،
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی
منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، فوج اور سول آرمڈ
فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن
کے مطابق فوج تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج
اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ،
فوج اور
سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے
گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتِ حال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں
گی۔
دوسری جانب سندھ میں بھی محرم الحرام کے دوران فوج اور ایف سی
تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ، محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر صوبے
میں فوج، رینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
وفاقی
وزارت داخلہ نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو سول انتظامیہ کی مدد
کے لیے تعینات کیا جارہا ہے، فوج کی تعیناتی وہاں کے زمینی حالات کے پیش
نظر کی جائے گی، صوبوں کو تعیناتی کا اختیار ہو گا۔
فوج اور ایف سی سول
انتظامیہ کے حکم پر فوری کسی بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں، انسداد
دہشت گردی ایکٹ 1997 سیکشن 4 اور 5 کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں فوج
تعینات ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے فوجی حکام سے رابطہ کر لیا، محرم میں
فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ
متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔