Jul 08, 2024 08:50 pm
views : 55
Location : Domestic Place
Karachi- Trading resumes after fire at Karachi’s PSX brought under control
پاکستان اسٹاک
ایکسچینج کی عمارت میں آگ پر قابو پالیا گیا، ٹریڈنگ بحال ، آگ لگنے کے
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی
چوتھی منزل پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ٹریڈنگ بحال کردی گئی ہے۔
فائر
بریگیڈ ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں آتش زدگی کا واقعہ عمارت کی
چوتھی منزل پر پیش آیا، جس کے بعد ٹریڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔
آئی
آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی آگ پر قابو
پانے کے لیے فائر بریگیڈز کی گاڑیاں اور ٹیمیں فوری طور پر روانہ کردی گئی
تھیں، جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کی چوتھی منزل پر لگی آگ پر
قابو پالیا۔
آگ پر قابو پائے جانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی
اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم
معمولی مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔