Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2024 08:40 pm views : 342

Location : Domestic Place

Islamabad- Pakistan rejects US religious freedom report, says it lacks transparency
  • Urdu

امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ  کا کہناہے کہ امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے ، پاکستان نے بارہا دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، پاکستانی شہری قانون و آئین کے تحت مذہبی آزادی سے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ، یہ آزادیاں انہیں آئین و قانون کے تحت میسر ہیں، امریکی رپورٹ پر وزارت قانون و انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا دہرایا ہے کہ کسی بلاک کا حصہ نہیں ہیں، پاکستان بلاکس کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔
ترجمان دفتر خارجہ سے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ایک متحرک جمہوریت ہے، پاکستانی عدالتیں پاکستانی قوانین کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ کے طلبہ 20 سے 30 کے بیجز میں پاکستان میں میڈیکل تعلیم مکمل کریں گے، حکومتِ پاکستان نے غزہ کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے کی اجازت دی، پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل نے غزہ کے طلبہ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مثبت ٹریجیکٹری ہے، پاکستان اکتوبر 2024ء میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان کےخصوصی نمائندے آصف درانی نے دوحا میں افغانستان پرمذاکرات میں وفد کی قیادت کی، آصف درانی نے افغانستان میں موجود دہشتگردی کے مراکز پر تشویش کا اظہار کیا۔

Recent News

Youm-e-Shahadat of Hazrat Ali
1:02
Youm-e-Shahadat of Hazrat Ali
Mar 11, 2026 05:00 pm
Spring Holidays for Schools and Colleges 1:02
Spring Holidays for Schools and Colleges
Mar 11, 2026 04:30 pm
Pakistan stock rebound strongly, surges over 2,000 Points 1:17
Pakistan stock rebound strongly, surges over 2,000 Points
Mar 11, 2026 02:00 pm
Brave Girl Resists 1:10
Brave Girl Resists
Mar 11, 2026 01:00 pm
Two Young Men Drown in Canal Near Mai Gari Shrine in Karachi 1:01
Two Young Men Drown in Canal Near Mai Gari Shrine in Karachi
Mar 11, 2026 12:00 pm
Police Officer Suspended After Assaulting Bike Rider in Karachi’s Kharadar Area 1:05
Police Officer Suspended After Assaulting Bike Rider in Karachi’s Kharadar Area
Mar 11, 2026 11:00 am
Imran Khan’s Request 1:05
Imran Khan’s Request
Mar 10, 2026 05:30 pm
School Closure 1:25
School Closure
Mar 10, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved