Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 04, 2024 08:30 pm views : 424

Location : Domestic Place

Islamabad- At SCO summit, PM Shehbaz raises terrorism concern while urging global engagement with Afghan govt
  • Urdu

ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ملکر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے ، افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔
قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم خطے کے عوام کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، ہمیں مل کر ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ایس سی او ترقیاتی منصوبوں کیلئے متبادل فنڈنگ کا طریقہ کار وضع کرے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خطے کے روشن مستقبل کیلئے جغرافیائی، سیاسی محاذ آرائی سے خود کو آزاد کرنا ہوگا ، افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا اور لسانیت کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ، ہمیں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، غزہ میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان رواں سال اکتوبر میں ایس سی او سربراہ حکومت کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، پاکستان ایس سی او کو ایک متحرک تنظیم بنانے اور اہداف کے حصول میں اپنا بھرپور کردارادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آستانہ ایک خوبصورت شہر ہے، بہترین مہمان نوازی پر مشکور ہوں، اجلاس میں شرکت میرے لئے اعزاز کی بات ہے، آپ سے مخاطب ہو کر خوشی ہو رہی ہے، ایس سی او کی چیئر کی حیثیت سے قازقستان نے بہترین کردار ادا کیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں انڈیپینڈینس پیلس پہنچے جہاں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے ابتدا میں روسی صدر کی گفتگو منظر عامر پر آگئی۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔

Recent News

CENTCOM Disables Non-Compliant Vessel in Gulf of Oman 1:01
CENTCOM Disables Non-Compliant Vessel in Gulf of Oman
Jun 11, 2026 11:27 am
Pakistan’s Sindh province sizzles as country braces for intense heatwave 2:17
Pakistan’s Sindh province sizzles as country braces for intense heatwave
Jun 11, 2026 11:15 am
PM Shehbaz Consults Agricultural Stakeholders Ahead of Federal Budget, Calls for Accelerated Reforms 1:45
PM Shehbaz Consults Agricultural Stakeholders Ahead of Federal Budget, Calls for Accelerated Reforms
Jun 11, 2026 10:49 am
KSE-100 falls 903 points as US-Iran tensions spook investors
1:22
KSE-100 falls 903 points as US-Iran tensions spook investors
Jun 10, 2026 05:39 pm
Pakistan Army MI-17 Helicopter Crashes Near Muzaffarabad, All Personnel Martyred 1:43
Pakistan Army MI-17 Helicopter Crashes Near Muzaffarabad, All Personnel Martyred
Jun 10, 2026 05:10 pm
Pakistan Eliminates 26 Terrorist in Targeted Border Operations 1:42
Pakistan Eliminates 26 Terrorist in Targeted Border Operations
Jun 10, 2026 03:07 pm
Pakistan stocks trade amid focus on upcoming federal budget 1:04
Pakistan stocks trade amid focus on upcoming federal budget
Jun 10, 2026 02:49 pm
Doctor Mah Noor Nasser Stable After Acid Attack 1:00
Doctor Mah Noor Nasser Stable After Acid Attack
Jun 10, 2026 12:53 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved