Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 03, 2024 08:30 pm views : 427

Location : Domestic Place

Islamabad- Iddat case was made to put pressure on Khan Sahib, Barrister Gohar
  • Urdu

خان صاحب کو دباؤ میں لانے کیلیے عدت کیس بنایا گیا، بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کیس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا ، تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بریسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو دباؤ میں لانے کے لیے تاریخ میں پہلی بار عدت کیس بنایا گیا جو کہ پولیٹیکل ویکٹمائیزیشن ہے۔
اسلام آباد کچہری میں چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی نوعیت کا کیس بنایا گیا جس کا مقصد خان صاحب کو کمپرومائزنگ حالات میں لانا تھا، خان صاحب مضبوط انسان ہیں اس کیس میں عورت کے شامل ہونے کے باوجود کمپرومائزڈ نہیں ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام اباد ہائی کورٹ نے ڈائریکشن دی ہوئی ہے کہ 10 تاریخ تک اس کیس پر فیصلہ دینا ہے اور آج سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، کیس کی سماعت پیر تک ملتوی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہمیں اس کیس میں ریلیف ملے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم نے مرکزی اپیلوں پر مفصل دلائل دیے ہیں اور عدالتی فیصلے کورٹ کے سامنے رکھے ہیں، ہم نے عدالت کے سامنے شریعہ کورٹ، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ماضی میں دیے گئے فیصلے رکھے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں ایک عورت کی نجی زندگی کریدنے کی کوشش کی گئی ہے، ایسا کیس عدالت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اسلامی تعلیمات میں بھی ہمیں اس کی اجازت نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ، مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔

Recent News

TikToker Sana Yousaf Murder Case Verdict Announced, Accused Sentenced to Death 1:13
TikToker Sana Yousaf Murder Case Verdict Announced, Accused Sentenced to Death
May 19, 2026 04:30 pm
Adiala Jail Declared Red Zone Ahead of Imran Khan Meeting Day 1:02
Adiala Jail Declared Red Zone Ahead of Imran Khan Meeting Day
May 19, 2026 02:30 pm
Trump Postpones Iran Strike After Gulf Leaders’ Request 1:11
Trump Postpones Iran Strike After Gulf Leaders’ Request
May 19, 2026 02:00 pm
Pakistan Stock Exchange Soars After Trump Delays Iran Strike 1:02
Pakistan Stock Exchange Soars After Trump Delays Iran Strike
May 19, 2026 01:00 pm
Field Marshal Asim Munir Vows Complete Elimination of Terrorism with Public Support 1:26
Field Marshal Asim Munir Vows Complete Elimination of Terrorism with Public Support
May 19, 2026 12:30 pm
Drug Suspect Anmol Alias Pinky Creates Scene in Court, Claims False Cases Against Her 1:21
Drug Suspect Anmol Alias Pinky Creates Scene in Court, Claims False Cases Against Her
May 16, 2026 02:50 pm
Pakistan Observes International Day of Living Together in Peace 2:19
Pakistan Observes International Day of Living Together in Peace
May 16, 2026 01:30 pm
Government Ends Business Hour Restrictions 1:02
Government Ends Business Hour Restrictions
May 16, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved