May 20, 2024 07:26 pm
views : 104
Location : Different places
IG Prisons Punjab Mian Farooq Nazir's good initiative for the prisoners
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب
کا پیشی پر جانے والے اسیران کیلئے احسن اقدام ، اسیران بخشی خانے میں قیام
کے دوران دوپہر کا کھانا کھا سکیں ، اسیران کو لنچ باکسز اور پانی کی
بوتلیں دینے کا باقاعدہ آغاز
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا مختلف عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کیلئے احسن اقدام۔ عدالت پیشی پر جانے والے اسیران کو جیل انتظامیہ کی جانب سے دوپہر کے کھانے کیلئے لنچ باکسز اور پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لنچ باکسز اور پانی کی بوتلوں کی پنجاب کی جیلوں میں فراہمی کیلئے دفتر آئی جی جیل خانہ جات میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال ، ڈی آئی جی انسپکشن قاضی محمد اسلم ، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید راؤف ، وائس پریزیڈنٹ الخدمت فاؤنڈیشن سید احسان اللّٰہ وقاص اور مینجر کمیونٹی سروسز فرحان خالد نے شرکت کی ہے۔
پنجاب کی جیلوں میں مقید ایسے اسیران جن کے کیسز عدالتی کارروائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں ، وہ ناشتہ کے بعد پولیس کے زیر حراست عدالت پیشی کیلئے جاتے ہیں اور عموماً شام چھ بجے تک واپس آتے ہیں۔ چونکہ بخشی خانے میں اسیران کے کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا ہے ، اس طرح دن کا بیشتر حصہ بغیر کھائے پیئے گزرتا ہے جو کہ ایک مشکل عمل ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کی ہدایت پر عدالت پیشی پر جانے والے اسیران کو لنچ باکسز اور پانی کی بوتلیں دینے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے تاکہ اسیران بخشی خانے میں قیام کے دوران دوپہر کا کھانا کھا سکیں۔
واپسی پر ان اسیران سے لنچ باکسز جمع کر کے اگلے دن پیشی پر جانے والے اسیران کیلئے تیار کیئے جاتے ہیں۔ اسیران نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کے اس اقدام پر خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔