Nov 15, 2023 08:50 pm
views : 136
Location : Domestic Place
Karachi- Investors' confidence in Pakistan Stock Exchange started to recover rapidly
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں
تیزی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ، انویسٹرز کا کہنا ہے کہ
توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، ملکی معیشت کے مثبت
اشارے ملنے لگے ہیں
اسٹاک
مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مثبت اقتصادی
خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ
سلسلہ جاری رہے گا ، ملکی معیشت کے مثبت اشارے ملنے لگے ہیں، پاکستانی روپے
کی قدر میں بہتری آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی
دیکھنے کو مل رہی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق جہاں اسٹاک مارکیٹ اپنے
اتار چڑھاؤ کے لیے مشہور ہے، وہیں اسٹاک مارکیٹ کچھ عرصے سے مسلسل مندی کی
وجہ سے مشکلات کا شکار تھی، جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا
پڑا، اس مندی کے نتیجے میں تاجروں کو اربوں روپے کا کافی نقصان بھی ہوا، جس
کے باعث قومی معیشت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ
آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت مذاکرات اور عام انتخابات کی تیاری کی وجہ
سے سرمایہ کاروں کا مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا
کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر زیادہ مستحکم سیاسی صورتحال، مائیکرو اکنامکس
میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور دیگر اقتصادی
اقدامات کی وجہ سے ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مثبت
مذکرات، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، درآمدات میں
کمی اور برآمدات میں اضافہ کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد دیکھا جا
رہا ہے۔
اس حوالے سے جبران سرفراز کا کہنا تھا
محمد یاسین کا کہنا تھا کہ