Oct 26, 2023 06:35 pm
views : 161
Location : Interior ministry
Islamabad- No compromise on repatriation of illegal immigrants, says Pakistan minister , With deadline looming, govt finalises plan for repatriation of illegal immigrants
غیر قانونی تارکین وطن کے
انخلا کا حتمی پلان تیار، 50 ہزار روپے سے زائد رقم لے جانے پر پابندی ،
غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا
فیصلہ
نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کاحتمی پلان تیار کرلیا گیا ہے، غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو 50 ہزار روپے سےزائد رقم لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی ، غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انہیں گرفتار کرکے جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹر میں رکھا جائےگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ صرف ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جن کے پاس پاکستان میں رہنے کی دستاویزات نہیں ہیں تاہم ایسے تارکین وطن جنہوں ںے جعلی یا غیرقانونی طریقے سے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات بنائی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں سہولت دینے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں ںے کہا کہ یکم نومبر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن ہے جس کے گزرنے کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گرفتار کیے گئے افراد کو جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا، اس مقصد کے لیے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں، وہاں سے انہیں ان کے وطن روانہ کردیا جائےگا۔
نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا، نکالے گئے غیرملکی باشندوں کو فی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ بقیہ رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کرسکیں گے اس حوالے سے دو دنوں کے اندر پالیسی وضع کردی جائے گی۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اے جے کے اور گلگت بلتستان میں سینٹر بنا دیے ہیں، ان سینٹرزکوہولڈنگ سینٹرزکانام دیاہے، جولوگ وہاں جائیں گےانہیں وہاں رکھاجائےگا، ان لوگوں کو کھانا پینا اور میڈیکل سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
نگران وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ یکم نومبرکےبعدغیرقانونی مقیم شہریوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، انہیں گرفتارنہیں کیاجائےگاہولڈنگ سینٹرزمنتقل کیاجائےگا، فی خاندان 50 ہزار کیش رکھ سکیں گے اس سےزیادہ نہیں، افغانی 5 ہزارافغان کرنسی لےجاسکتےہیں اس سےزیادہ نہیں،
انھوں نے کہا کہ جتنےبھی غیرقانونی شناختی کارڈبنائےگئےملوث لوگوں کوسزائیں دی جائیں گی اور جوغیرقانونی پراپرٹیزہیں انہیں بھی ضبط کیاجائے گا ساتھ ہی غیرقانونی افراد کی معاونت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ویزا پالیسی لارہے ہیں تاکہ لوگ قانونی طریقےسے آئیں، پالسیی کے تحت جو ویز الیکر آئے گا وہ ہمارے مہمان ہوں گے،
نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہم سرمایہ کاری کی طرف بلا رہے ہیں، ویزا پالیسی مزید آسان کر دی، افغانیوں کو بھی ویلکم کریں گے، ہم چاہتے ہیں پاکستان کا ویزالیکر آپ رہیں۔