Aug 15, 2023 01:02 pm
views : 165
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan celebrates Independence Day with tradition zeal, fervour
76 واں جشن آزادی آج جوش
وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب ہوئی،
اماراتی سمندر میں نوجوان نے پرچم لہرا دیا ، کراچی میں شہریوں کی جانب سے
نز آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقاد
ملک بھر
میں یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی روایتی انداز سے منایا جارہا ہے۔ اس
موقع پر مختلف شہروں میں جشن آزادی کے موقع پر پُروقار تقریبات کا اہتمام
کیا گیا۔
کراچی میں شہریوں کی جانب سے سمندر کنارے آزادی کا جشن منانے
کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کیجانب سے پرچم کشائی
کی گئی ،بینڈ کیجانب سے پیش کی گئی خوبصورت دھنوں نے شرکاء کے دلوں کو گرما
دیا ، بچوں کی جانب سےملی نغموں کی دھنوں پر مارچ پاسٹ کیا گیا، اس موقع
آتشبازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، تقریب میں مکینوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت
کی ، ہاتھوں میں قومی چرچم اور بینرز تھامے شرکا کا جوش دیدنی تھا ، ننھے
بچوں نے قومی پرچم کی بہار میں خوبصورت قومی نغمے پیش کیے۔
کمیونٹی کے
بچے, بوڑھے جوان سبھی پرچم لہرا لہرا کر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف
نعرے لگا کر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے نظر آئے
اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ
آغاز محمد خان کا کہنا تھا کہ
جشن
آزادی کے سلسلے میں مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی، جشن
آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی
داراحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوئی، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک
وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج
اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔
وفاقی دارالحکومت میں 31اور
صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں مختلف
مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں اہم شخصیات نے شرکت
کی۔
دریں اثنا آج پاک فوج کی طرف سے لاہور میں21 توپوں کی سلامی اور
مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم
کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔
واہگہ بارڈر پر صبح کے
وقت پرچم کشائی جبکہ شام کو پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوگی۔ رینجرز کا
خصوصی اسکواڈ روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدی
فورسز کے مابین مٹھائی،تحائف اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوگا۔
مزید
بر آں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کا جشن آزادی منانے کا
انوکھا انداز، گہرے سمندر میں پاکستان اور یو اے ای کا پرچم لہرا دیا۔خاور
اقبال نے متحدہ عرب امارات کے سمندر میں جاکر پاکستانی پرچم لہرایا۔
جشن
آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے کنوشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سیاستدان اور اسٹیک
ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ابھی پاکستان کے
لیے راستے کھلے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا
اسلام ہمارے وجود کا بنیادی سرچشمہ ہے، ہم نے پاکستان کا مطالبہ زمین کے
ٹکڑے کے لیے نہیں کیا بلکہ اسلام کے اصولوں کو آزمانے کے لیے تجربہ گاہ
حاصل کرنے کیلئے کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ
اسلام ایک پرامن مذہب ہے، منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا
ہے، البتہ جب تک عورت شانہ بشانہ ساتھ نہیں چلے گی کوئی ملک ترقی نہیں کرے
گا۔
صدر علوی نے کہا کہ پسے ہوئے طبقے کو اٹھاؤ گے تو ترقی کروگے، ہم ان پڑھ بچوں اور خواتین کو آگے لاکر ترقی کر سکتے ہیں۔
تقریب
سے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے
کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کمشیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور ہم کشمیریوں کا ساتھ
کبھی نہیں چھوڑیں گے، ہم نے اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا مگر آج تک اقوام
متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں ہوا۔