Jul 03, 2023 04:50 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Karachi- United muslim forum protest against sweden
قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف یونائیٹڈ مسلم فورم کے تحت ناظم آباد میں احتجاج
سویڈن
حکومت کی سرپرستی میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسلام دشمنی کے خلاف
یونائیٹڈ مسلم فورم کے زیر اہتمام ناظم آباد بغدادی ہاؤس شہدائے پاکستان
چوک پر آصف رضا قادری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہر
کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی علمائے کرام تاجر برادری صحافی وکلاء
اور دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی
اس موقع پر مظاہرین کیجانب سے سویڈن
کا پرچم نذرِ آتش کیا گیا اور سویڈش حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی
، جبکہ طلباء،طالبات نے قرآن مجید سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے قرآن
مجید کی تلاوت کی اور اپنے سینوں لگایا اور اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر بلند
کرتےںوئے تکریم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چئیر مین یونائیٹڈ مسلم فورم
آصف رضا قادری کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن حکومت کی اسلام دشمنی اور قرآن پاک
کی بے حرمتی کرنے کے المناک اور دلخراش واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے
ہیں،ازادی اظہار کی اڑ میں قران پاک کی بے حرمتی کرنے والے دنیا کے سب سے
بڑے دہشت گرد اور فسادی ہیں،سویڈن حکومت دنیا عالم کے امن و امان کو متاثر
کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قران کریم کو
نظر آتش کرنے والے ملعون اور ان کے سرپرستوں کو عالمی قوانین و عدالتوں کے
ذریعے فی الفور کے گرفتار کر کے قرار واقعی سزائیں دی جائیں،تاکہ انصاف کا
بول بالا ہو،پوری امت مسلمہ کی دل ازاری کرنے والی دہشت گرد سویڈن حکومت سے
فل الفور سفارتی تعلقات منقطع کیئے جائیں اور سفارت کار کو ملک بدر کیا
جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیر مین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا کہنا تھا