Jun 23, 2023 07:20 pm
views : 157
Location : Domestic Place
Karachi - Preparations for Eid-ul-Adha are going on in full swing, the prices of knives are also skyrocketing
عید قرباں کی تیاریاں
زوروشور سے جاری ، چھریوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ،
چاقو چھری تیز کرانے والوں کے پاس رش بڑھ گیا
عید قرباں کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں تاہم اس سلسلے میں چھریوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
عید
الاضحٰی کے قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں تیز
کرنے، قربانی کے اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کام میں تیزی
آگئی ہے۔
چھریاں چاقوں اور ٹوکوں کی مانگ میں اضافے سے لوہاروں کا
کاروبار عروج پر پہنچ گیا کوئی نئے اوزار خرید رہا ہے تو کوئی پرانے
اوزاروں کی دھار بنوا رہا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر
چھریاں اور قربانی کے دیگر اوزار خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ تیز کروانے
والوں کا بھی رش نظر آرہا ہے۔چھریوں کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے
لگی ہیں۔
ہر گلی محلوں میں چھری تیز کرنے والے موجود ہیں جو اپنی سروس
دے کر اپنا روزگار چمکا رہے ہیں جبکہ لوہار کے پیشے سے وابستہ افراد صرف
چھریاں بیچنے میں ہی مصروف ہیں۔
دوکاندار حضرات کا کہنا تھا کہ اب
گاہکوں کا رجحان بہت کم ہے، ہر گلی میں چھریوں کی دوکانیں کھل گئی ہیں، جسے
کام نہیں آتا وہ بھی چھریاں فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے والوں
کو نقصان کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چھریوں کی قیمتیں اتنی ہیں
کہ سن کر ہم حیران ہیں،آسمانوں سے باتیں کرتی چھریاں ہم خریدنے سے قاصر
ہیں، ایک ایک چھری دو سو سے تین سوروپے میں فروخت کر رہے ہیں جو ہماری قوم
خرید سے باہر ہے۔
اس موقع پر دکاندار شکیل احمد کا کہنا تھا کہ
دکاندار رضوان صدیقی کا کہنا تھا کہ
ایک شہری ناصر کا کہنا تھا