پشاوری چارلی چپلن نے
ریڈیو پاکستان کی متاثرہ عمارت کا دورہ ، عثمان خان کا کہنا تھا کہ جن
لوگوں نے یہ کام کیا وہ بھی اپنے کئے پر شرمندہ ہوں گے ، فوجی تنصیبات پر
حملہ قابل افسوس ہے
پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی چارلی چپلن نے ریڈیو پاکستان کی متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔
پشاوری
چارلی چپلن محمد عثمان نے شر پسندوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی ریڈیو
پاکستان کی عمارت اور گاڑیوں کا اپنے انداز میں جائزہ لیا اور افسوس کا
اظہار کیا۔
عثمان خان کا کہنا تھا کہ قیمتی قومی اثاثے کی تباہی
افسوسناک ہے ، جن لوگوں نے یہ کام کیا وہ بھی اپنے کئے پر شرمندہ ہوں گے ،
انکا کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں ، ہماری فوج ہمارا
فخر ہے ، فوجی تنصیبات پر حملہ قابل افسوس ہے ،پاک فوج ہمارا باوقار ادارہ
ہے اور اس کا احترام و وقار ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیزہے ہماری فوج
ہمیں دشمنوں سے محفوظ رکھنے کے لیئے سرحدوں پر اپنے فرائض نبھارہی ہے پاک
فوج ہے تو ہم بھی ہیں۔