ہماری خواتین بچوں نے دہشت
گردی کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے اسے کچلا ہے ، وزیر داخلہ بلوچستان میر
ضیاء اللہ لانگو کا قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کا دورہ ، ضیا لانگو کا کہنا
تھا کہ دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی
وزیر
داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ اسکاؤٹس کا دورہ کیا
جبکہ وزیر داخلہ نے مسلم باغ میں موجود امان وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ
لیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے
بلوچستان کو نشانہ بنایا ہے بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ
کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا پوری قوم اپنے
سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق ہماری خواتین بچوں
نے دہشت گردی کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے اسے کچلا ہے جو اس بات کا واضح
ثبوت ہے کہ امن کے دشمن اور ان کے بزدلانہ عزائم ہمارے مضبوط ارادوں و عزم
کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے سیکورٹی فورسز
کےنوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر کو سراہا اور کہا کہ ایف
سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمّت کرتا ہوں اور
دہشت گردوں کے خلاف بھرپور و کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج
تحسین پیش کرتا ہوں ہمارے فورسز نے جان کی پرواہ کیے بغیر جس طرح صورتحال
کو کنٹرول کیا وہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا
تھا کہ واقعہ سے متعلق حقائق اور اس سلسلے میں سہولت کاروں کا تعاقب جاری
ہے حملے میں ملوث ملک دشمن عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
گا وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےناسور کو جڑ
سے ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور باہمی اشتراک عمل کو بروئے کار
لانا ہو گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے دہشت
گردوں کو عبرت ناک شکست دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ حملہ
کو پسپا کرنے والے سیکورٹی فورسز کےنوجوان و بہادر مقامی لوگوں کو صوبائی
حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل چیف
سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر ،کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی و دیگر
متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح محمد
ناصر نے موجودہ صورتحال بارے جبکہ کرنل محسن اور لیفٹننٹ کرنل وقاص کی جانب
سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
دی گئی۔