May 12, 2023 10:02 pm
views : 175
Location : Domestic Place
Islamabad - Police crackdown on Pakistan Tehreek-e-Insaf activists across the country
ملک بھر میں پاکستان تحریک
انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ، کور کمانڈر پشاور
لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کا ریڈیو پاکستان کی عمارت کا دورہ ،
سرینگر ہائی وے سے پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا
ملک بھر
میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے،
پولیس نے پارٹی کے تنظیمی رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں کو بھی اٹھانا
شروع کردیا۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ریڈیو پاکستان
کی جلائی جانے والی عمارت کی بحالی کا کام جاری ہے، کور کمانڈر پشاور
لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات نے عمارت کا دورہ کیا اور ہدایات جاری
کیں۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل سردار حسن اظہر
حیات نے ریڈیو پاکستان پشاور کی سوختہ عمارت کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو
ریڈیو پاکستان میں ہونے والے شرپسندی کے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کور
کمانڈر نے عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔
دوسری
جانب سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد
سعید کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس نے ان کے گھر کی
تلاشی لی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 متعدد قوائد کے ساتھ نافذ ہے اسی
دوران جب سابق وزیر اعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کا وقت قریب آیا تو کارکنان
کی بڑی تعداد سرینگر ہائی وے پہنچ گئی۔
اس دوران سرینگر ہائی وے کے
دونوں اطراف ٹریفک روک دی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی اس جگہ موجود
تھی، پولیس نے کشمیر ہائی وے سے پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کردی
ان پر ڈنڈے برساتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر ہائی وے
سے اب تک پی ٹی آئی کے 30 کارکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی عام
شہری کو بھی کارکنان سمجھ کے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
خیال رہے کہ وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس
کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریلی، اجتماع یا خطاب کی اجازت نہیں ہے۔
وزیر
اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ جن لوگوں نے بسیں جلائی ہیں ان ہی سے
پیسے وصول کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بسیں لانا بہت مشکل ہوتا ہے، پی ٹی
آئی لیڈروں سے جلی ہوئی بسوں کا پیسہ بھرواؤں گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی
کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق
جاری ہے، حالات کی خرابی کے باعث کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔