پاراچنار میں آٹھ افراد کے
قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج ،مظاہرین کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا
مطالبہ ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ محب وطن پاکستانی شہریوں کا آئے روز قتل
ناقابل برداشت ہیں
خیبرپختونخوا
کے ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں گزشتہ ہفتے فائرنگ کے مختلف واقعات میں
آٹھ افراد کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور
قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام
آباد،راولپنڈی و تحریک حسینی پارہ چنار کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی
جس کا آغاز پریس کلب سے ہوا، احتجاجی ریلی چائینہ چوک سے ہوتی ہوئی پریس
کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء ریلی سے ایم ڈبلیو ایم سیاسی ونگ کے
رہنما سید ظہیر عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ارباب اختیار کو یہ
بات باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ کوئی جزباتی یا اضطراری واقعہ نہیں بلکہ
ایک منظم اور سوچی سمجھی کاروائی ہے۔کرم ایجنسی پارہ چنار کے عوام امن و
امان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے اساتذہ کے قاتلوں کو جلد از جلد
گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، نامعلوم افراد کے خلاف درج کی
گئی ایف آئی آر کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
مظاہرین کا مزید کہنا
تھا کہ اس سفاکیت میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفرِ
کردار تک پہنچایا جائے۔پارہ چنار کے محب وطن پاکستانی شہریوں کا آئے روز
قتل اور محاصرے ناقابل برداشت ہیں۔
اس موقع پرشیخ محمد جان حیدری کا کہنا تھا کہ