May 08, 2023 08:21 pm
views : 137
Location : Domestic place
Karachi- PPP wins 7, JI bags 4 Karachi LG seats as unofficial results pouring in
سندھ میں ضمنی بلدیاتی
انتخابات ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ، حافظ نعیم کا پی پی پر کراچی
بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا الزام ، امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا
تھا کہ پیپلز پارٹی جعل سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے
سندھ کے
ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، کراچی کی 11
یوسیز میں سے پیپلز پارٹی 7 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔جبکہ امیر جماعت
اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پیپلز پارٹی پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی
الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا دن ہمارے کارکنان کے ساتھ زیادتی ہوئی ان پر
تشدد کیا گیا، پولنگ ایجنٹ کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں، اس کے باوجود
ہمارے کارکنان نے جم کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی یوسی
13 اور 4 میں بدترین صورتحال رہی، نتائج کو تبدیل کیا گیا، ہمارے متعدد
کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا، پیپلز پارٹی نے پولیس کے ذریعے سے یہ کام
کروائے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فارم 11 کے مطابق ہم نے یوسی 4 جیت لی
ہے لیکن نتائج جاری کرنے میں تاخیر کی گئی، ہم بار بار الیکشن کمیشن سے
رابطہ کرتے رہے، جاری نتائج فارم 11 کے مطابق نہیں ہے، پیپلز پارٹی جعل
سازی کرکے تاریخ دہرا رہی ہے، یوسی 13 میں جو دھاندلی ہوئی ہے اسے بے نقاب
کریں گے۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے 26 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی
انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5
بجے تک جاری رہی۔
مختلف کیٹگریز کی 63 نشستوں پر انتخابات کے لیے 434
امیدوار میدان میں اترے، کراچی ڈویژن کی 11 یو سی، چیئرمین، وائس چیئرمین
اور وارڈ ممبر کی 15 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کی
جانب سے الیکشن نتائج کے خلاف سینٹرل کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا گیا اور
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ
پیپلز پارٹی جعل سازی کر کے تاریخ دہرا رہی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان
تحریک انصاف کی جانب سے بھی کراچی کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا
الزام عائد کیا گیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا گیا۔
پاکستان
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے اپنے رد عمل میں
کہا کہ پولنگ کے دوران ہی دھاندلی کے الزامات شروع کر دیئے گئے، یہ جہاں
جیت جاتے ہیں وہاں سب ٹھیک اور جہاں ہارنے لگتے ہیں وہاں شور مچا دیتے ہیں۔