Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 01, 2023 08:56 pm views : 209

Location : Domestic Place

Islamabad- Labour Day: President Alvi, PM Shehbaz vow to improve working, living conditions of workers
  • Urdu

صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراج تحسین ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے ، مزدوروں کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا بنیادی چیلنج ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے، وفاقی، صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کی وہ عمارت جو محنت کی بنیاد پر کھڑی ہے اگر اس کی تعمیر کرنے والوں کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا تو یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی ، مہنگائی کے باعث محنت کش طبقہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہے ، مزدوروں کے حقوق کو پورا کرنا اور ان کو معاشی ترقی میں حصہ دار بنانا میرے خیال میں عالمی معیشت کے لیے ایک بنیادی چیلنج ہے۔
شہباز شریف نے ٹوئٹر پر کہا کہ آج جب کہ ہم محنت کشوں کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ  نے محنت کش طبقے کی  معاشی معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کیا ہے، اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے وہ معاشی طور پر شدید دباؤ میں ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے بارشوں کی صورتِ حال پر وفاقی  اور صوبائی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ جہاں جس چیز کی ضرورت ہو، عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے فراہم کی جائے، جہاں ضرورت ہے وہاں عوام کو فوری محفوظ علاقوں میں منتقل کیا جائے۔
شہباز شریف نے این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو صورت حال کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کی صورتِ حال میں شہریوں کی خدمات کے تمام محکمے الرٹ رہیں، عوام سے اپیل ہے کہ موسمی شدت کی صورتِ حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو خبردار رکھا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم نے این ایچ اے، متعلقہ اداروں کو بین الصوبائی قومی شاہراہوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی ہے۔

Recent News

Inside Bottle Gali: Karachi's Hidden Street of Spirits - TNN TV 2:36
Inside Bottle Gali: Karachi's Hidden Street of Spirits - TNN TV
Apr 19, 2025 10:52 pm
2:17
"Parsi Colony Karachi: Where Time Stands Still" - TNN Feature
Apr 17, 2025 10:30 pm
Global Tariff War Pushes Gold To Record High – TNN TV
0:54
Global Tariff War Pushes Gold To Record High – TNN TV
Apr 10, 2025 10:00 pm
Pakistani economy stable despite Trump tariffs - TNN TV 3:33
Pakistani economy stable despite Trump tariffs - TNN TV
Apr 10, 2025 09:12 pm
Tight Security in Islamabad During Pakistan Minerals Forum - TNN TV
1:39
Tight Security in Islamabad During Pakistan Minerals Forum - TNN TV
Apr 09, 2025 10:30 pm
Heatwave-Like Conditions Predicted in Sindh - TNN TV 1:31
Heatwave-Like Conditions Predicted in Sindh - TNN TV
Apr 09, 2025 10:22 pm
Senator Taj Haider’s Passing Sparks National Mourning - TNN TV 2:21
Senator Taj Haider’s Passing Sparks National Mourning - TNN TV
Apr 09, 2025 10:20 pm
PM, JI Leader Unite on Gaza, Vow Action – TNN TV 0:49
PM, JI Leader Unite on Gaza, Vow Action – TNN TV
Apr 09, 2025 07:07 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2025 TNN. All Rights Reserved