Apr 26, 2023 06:07 pm
views : 230
Location : Domestic Place
karachi - Risk of monkeypox; The health department alerted the government
منکی پاکس کا خطرہ؛ محکمہ
صحت نے حکومت کو الرٹ کر دیا،سندھ حکومت نے اسپتالوں کو آئسولیشن وارڈز
بنانے کا الرٹ جاری کر دیا،اسلام آباد میں منکی پوکس کے 20 مشتبہ کیسز
رپورٹ
تفصیلات
کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ
سروسز سندھ کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں کو الرٹ جاری کیا گیا
ہے کہ فوری طور پر آئیسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں۔الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے
کہ 10 بستروں پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ فوری بنائے جائیں، وارڈز میں 5 بیڈ
خواتین اور5 مردوں کے لیے مختص کیے جائیں۔سندھ کے 25 سے زائد بڑے سرکاری
اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، سول اسپتال،
جناح اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال کے سربراہوں کو الرٹ موصول ہو گیا
ہے۔پیپلز میڈیکل یونیورسٹی شہید بینظیر آباد، غلام محمد میڈیکل کالج و
اسپتال، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال سعود آباد، نارتھ کراچی، کورنگی اور
ابراہیم حیدری کو بھی فوری وارڈ قائم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔واضح
رہے کہ وزارت صحت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان میں منکی پاکس
کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص
میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد پورے ملک کے ایئر پورٹس پر
ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد جاری ہے۔نگراں وزیرِ صحت پنجاب
نے کہا کہ بیرون ملک سے ویکسین کے لیے انتظامات کر لیں گے، منکی پوکس تاحال
وباء کی شکل میں نہیں، پرائیوٹ لیبز میں منکی پوکس ٹیسٹ کی سہولت نہیں۔ان
کا کہنا ہے کہ منکی پوکس مریض کو ہاتھ لگانے سے پھیلتا ہے، ایئر پورٹ پر
ڈاکٹرز کی ٹیم مقرر کردی ہے، ٹیم بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا بخار
چیک کرے گی۔