Apr 10, 2023 07:31 pm
views : 183
Location : Different places
Islamabad- Ishaq Dar seeks approval of election funds by tabling bill in parliament
وفاقی کابینہ نے الیکشن
اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی ، انتخابی اخراجات کا بل کابینہ سے
منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش ، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت
کو نکالا گیا تو ہمیں تباہ شدہ معیشت ملی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر
اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن
کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ
نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیا گیا۔
علاوہ
ازیں کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر
بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس سے قبل تمام سیکریٹریز اور افسران کو
باہر بھیج دیا گیا تھا۔
قبل ازیں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت
قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلی اجلاس میں معمول کی کارروائی کا
ایجنڈا معطل کر دیا گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات کا بل
قومی اسمبلی میں پیش کیا اور ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
آناًفاناً منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش بچھا دی گئی، کامیاب حکومت کی
معاشی پالیسیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو
نکالا گیا تو ہمیں تباہ شدہ معیشت ملی، پی ٹی آئی کی پوری کوشش ہے ملک
دیوالیہ ہوجائے، میرے غیر ملکی دورے پر شکوک و شبہات پھیلائے گئے، پی ٹی
آئی قیادت کوشش کررہی ہے ملک میں انتشار پھیلے، یہ لوگ ملک دشمنی پر اتر
آئے ہیں اور کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔