Apr 07, 2023 07:56 pm
views : 170
Location : Different places
Islamabad- Ishaq Dar cancels US trip amid ‘deepening political crisis’
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے
دورہ امریکا منسوخ کردیا ، وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال
کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ، وزیر خزانہ کو ایم ایف اور عالمی بینک کے
اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کردیا۔
ذرائع
وزارت ِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور
ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں
میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی
سیاسی صورت حال ہے۔
انہیں 10 اپریل سے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔
ذرائع
کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور
امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔ علاوہ
ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں
کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔وزیر خزانہ
نے اپنے دورہ امریکا کے دوران متحدہ عرب امارات کے حکام سے بھی ملاقاتیں
کرنا تھیں۔
ذرائع کے مطابق اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ
طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور
عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔