Mar 25, 2023 04:32 pm
views : 25
Location : Different Places
Peshawar- Ramadan moon sighted, Pakistan to observe first fast on Thursday
رمضان کا چاند نظر آگیا،
رات تاخیر سے اعلان، ملک بھر میں آج پہلا روزہ ، رات دیر سے اعلان کے باعث
مساجد سے اعلان کرکے شہریوں کو تراویح کیلئے بلایا گیا ، بھارت اور بنگلہ
دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
پاکستان
میں رمضان المبارک 1444ھ کا چاند نظر آگیا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات
تقریباسوا دس بجے ملک بھر میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے بعد شہری
رات گئے رمضان کی تیاری کرتے نظر آئے ۔
شام 6 بجے شروع ہونے والا اجلاس
رات سوا دس بجے تک جاری رہا ، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت
ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ پاکستان میں رمضان
المبارک کا چاند نظر آگیا، چاند نظر آنے کی شہادتیں صوابی، مردان، قلعہ
سیف اللہ، بہاولپور اور رحیم یار خان سے موصول ہوئیں۔
پشاور میں ہونے
والے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد
نے کی جس میں محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے
نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔
دوسری جانب بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں پہلا روزہ 24 مارچ بروز جمعہ کو ہوگا۔
رات
دیر سے اعلان کے باعث مساجد سے اعلان کرکے شہریوں کو تراویح کیلئے بلایا
گیا،بڑی تعداد میں شہری سوچکے تھے،جس کے باعث شہریوں کی تراویح چھوٹ بھی
گئی،شہریوں نے کمیٹی پر اظہار ناراضی کیا
اس موقع پر ایک شہری کا کہنا تھا کہ