Connect Logo
  • Now
  • TNN TV
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 25, 2023 04:30 pm views : 25

Location : Different Places

Islamabad- Nation celebrates Pakistan Day as PM, president invoke ‘spirit of service’
  • Urdu

ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ، صدر مملکت، وزیراعظم کا یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام ، وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی

ملک بھر میں یوم پاکستان  قومی جوش و جذبے سے منایا گیا ، صدر مملکت اور وزیراعظم نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان ایئرفورس کے چاق چوبند دستہ گارڈز کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔
 پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔
خراب موسم کے باعث ایوانِ صدر میں ہونے والی یومِ پاکستان کی پریڈ ملتوی کر دی گئی ، اس مرتبہ پاک فوج کی پریڈ شکر پڑیاں کے بجائے ایوانِ صدر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یومِ پاکستان کی ملتوی ہونے والی پریڈ اب 25 مارچ کو ہوگی۔
نماز فجر کے اجتماعات میں ملک و ملت کی سلامتی اوراستحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں میں بھی خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج ِتحسین پیش کرتی ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ثبوت ہے کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سیاسی اور آئینی جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور اس کا مستقبل آئین کی اس کی روح اور اس کی روح کے مطابق چلنے میں مضمر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے رکن کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ انسانیت کو درپیش مسائل کے حل اور عالمی امن کے قیام میں ایک ذمہ دار قوم کا کردار ادا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20ویں صدی کا معجزہ تھا۔
یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا۔ یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

Recent News

Pakistan This Week Part 02 12:14
Pakistan This Week Part 02
May 27, 2023 07:55 pm
Pakistan This Week Part 01 10:29
Pakistan This Week Part 01
May 27, 2023 07:53 pm
Peshawar- Peshawari Charlie Chaplin visited the affected building of Radio Pakistan 1:09
Peshawar- Peshawari Charlie Chaplin visited the affected building of Radio Pakistan
May 23, 2023 01:35 pm
Pakistan This Week Part 02 7:40
Pakistan This Week Part 02
May 20, 2023 02:08 pm
Pakistan This Week Part 01 11:44
Pakistan This Week Part 01
May 20, 2023 02:06 pm
Quetta- Ancient artefacts discovered in Balochistan presented for exhibition 1:50
Quetta- Ancient artefacts discovered in Balochistan presented for exhibition
May 19, 2023 02:53 pm
Fawad Chaudhry Arrest Attempt 1:25
Fawad Chaudhry Arrest Attempt
May 16, 2023 08:53 pm
Quetta- Our women children have bravely faced terrorism and crushed it, Home Minister Balochistan Mir Ziaullah Longo 2:39
Quetta- Our women children have bravely faced terrorism and crushed it, Home Minister Balochistan Mir Ziaullah Longo
May 15, 2023 08:32 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2023 TNN. All Rights Reserved