Connect Logo
  • Now
  • TNN TV
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 23, 2023 01:37 pm views : 27

Location : Different places

Rawalpindi- Brigadier martyred in encounter with ‘hardcore terrorists’ in South Waziristan , 3 soldier martyred during exchange of fire with militants in DI Khan , ISPR
  • Urdu

سگو آپریشن میں شہید سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوان سپرد خاک ، جنوبی وزیرستان، انگور اڈا میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید ، بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمے میں کردار ادا کیا

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید ہو گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے تینوں جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں 2 شدید زخمی ہیں، بریگیڈیئر برکی اور ان کی ٹیم نے مقابلے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بریگیڈئیر برکی کا تعلق انٹر سروسز انٹیلیجنس سے تھا، انہوں نے پاکستان میں وحشیانہ حملوں خصوصاً اے پی ایس پشاور حملے میں شامل دہشتگردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا ناسور مٹانے میں وطن عزیز کا عظیم بیٹا شہید ہوگیا، وطن کی مٹی اور پوری قوم اپنے اس جری بیٹے کو سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ افسر نے مادر وطن کے امن کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی دفاعی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کے ہر انچ سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ اور پختہ عزم کا اظہار کرتی ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق حوالدار اظہر اقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی عیسیٰ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداءکے اہلخانہ نے شرکت کی ، تینوں جوانوں کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے ۔
اظہر اقبال کو لودھراں، نائیک محمد اسد کو میاں چنوں اور سپاہی عیسیٰ کو ان کے آبائی علاقے جنوبی وزیر ستان میں سپرد خاک کیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری عزم اور ایمان کو مضبوط بناتی ہیں ،شہدا کی قربانیاں نئی نسل کے لیے پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے ہیں۔



Recent News

Pakistan This Week Part 02 12:14
Pakistan This Week Part 02
May 27, 2023 07:55 pm
Pakistan This Week Part 01 10:29
Pakistan This Week Part 01
May 27, 2023 07:53 pm
Peshawar- Peshawari Charlie Chaplin visited the affected building of Radio Pakistan 1:09
Peshawar- Peshawari Charlie Chaplin visited the affected building of Radio Pakistan
May 23, 2023 01:35 pm
Pakistan This Week Part 02 7:40
Pakistan This Week Part 02
May 20, 2023 02:08 pm
Pakistan This Week Part 01 11:44
Pakistan This Week Part 01
May 20, 2023 02:06 pm
Quetta- Ancient artefacts discovered in Balochistan presented for exhibition 1:50
Quetta- Ancient artefacts discovered in Balochistan presented for exhibition
May 19, 2023 02:53 pm
Fawad Chaudhry Arrest Attempt 1:25
Fawad Chaudhry Arrest Attempt
May 16, 2023 08:53 pm
Quetta- Our women children have bravely faced terrorism and crushed it, Home Minister Balochistan Mir Ziaullah Longo 2:39
Quetta- Our women children have bravely faced terrorism and crushed it, Home Minister Balochistan Mir Ziaullah Longo
May 15, 2023 08:32 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2023 TNN. All Rights Reserved