Mar 23, 2023 01:33 pm
views : 28
Location : Different Places
Quetta- Banned outfit's Mahil Baloch arrested with suicide jacket
ماہل بلوچ کو نند اور نندوئی
نے اکسایا: ترجمان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گرفتار خاتون ماہل
بلوچ خود دہشتگردی کا اعتراف کر رہی ہے ، کالعدم تنظیمیں ہماری خواتین اور
بچوں کو ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہی ہیں
ترجمان
وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل
بلوچ خود دہشت گردی کا اعتراف کر رہی ہے جبکہ ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
کوئٹہ
میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی نے ڈی
آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سے ماہل
بلوچ کو گرفتار کیا تھا، جس کی نند اور نندوئی نے اسے اکسایا۔
وزیرِ
اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان بابر یوسف زئی کا کہنا ہے کہ
ماہل بلوچ کی نند اور نندوئی یوسف بلوچ اس وقت ایران میں ہیں،جنہوں نے ماہل
بلوچ کو اس جانب راغب کیا۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ جو خودکش جیکٹ ماہل
سے برآمد ہوئی وہ کسی اور کو دینی تھی، ماہل بلوچ کے حوالے تمام ثبوت موجود
ہے اور ماہل بلوچ کا شوہر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر تھا۔
ان
کا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،یہ خاتون
کالعدم تنظیم کی سہولت کار ہے، دورانِ تفتیش اس نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم
تنظیم کے لیے کام کرتی ہے۔
بابر یوسف زئی نے مزید بتایا کہ کالعدم
تنظیمیں ہماری خواتین اور بچوں کو ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہی ہیں ،
یہ عمل انتہائی افسوس ناک ہے، کالعدم تنظیم ہماری روایات کو روند رہی ہے،
ماہل بلوچ کا شوہر بیبرک ایک تنظیم کی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ماہل بلوچ کا نندوئی یوسف بلوچ کالعدم تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر اللّٰہ نذر کا قریبی عزیز ہے۔
وزیرِ
اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان
کی ماؤں، بہنوں اور بچوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خودکو استعمال نہ ہونے
دیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ماہل بلوچ کا ویڈیو بیان بھی چلایا گیا۔واضح
رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی
ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی
تھی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد
موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، خاتون دہشت گرد ماہل بلوچ
کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکیورٹی فورسز تھیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق
سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم کی جانب سے خودکش حملہ آور خاتون کو مسنگ
پرسن بنانے کا پروپیگنڈا کیا جارہا تھا جو بے نقاب ہوگیا۔