لاہور ، آٹھ ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے 4 سال کا حساب دینا ، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف اور مریم نواز نے آپ سے انتقام نہیں لیا۔ 8ماہ کا حساب بعد میں ہوگا، پہلے 4 سال کا حساب دینا ہوگا۔ ہم الیکشن سے ڈرنے والے نہیں ہیں، الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
لندن سے براستہ ابوظبی لاہور پہنچنے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شرکا کو اپنی اور پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے سلام کرنے کے بعد اعلان کیا کہ آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد واپس آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ تین بار نکالے جانے کے باوجود آج بھی نواز شریف ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، جو آپ کی محبت میں جلد واپس آ رہے ہیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بھائیو، بہنو، بزرگو آپ سب کو مریم نواز اور نواز شریف کی طرف سے پوری قوم کو سلام، میں خوشخبری سنا دوں آپ کو، آپ کا اور میرا محبوب قائد جلد آپ کے اور ہمارے ساتھ ہو گا۔[
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ نواز شریف کو احساس ہے ملک میں مہنگائی ہے، ہم جلد معیشت کو بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں۔میڈیا میں سینئر رہنماؤں سے متعلق چلنے والی خبروں کے حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہوں گی، لیکن شاہدخاقان عباسی کی پارٹی اور نوازشریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی پہاڑ کی طرح ہے، جو اس سے گرے گاوہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔ شاہدخاقان نے کہا کہ میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا،جاؤں گا تو گھرجاؤں گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات چلتے رہتے ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کانوازشریف اور پارٹی سے 3دہائیوں کاساتھ ہے۔