Jan 27, 2023 02:29 pm
views : 33
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan unearths Indias plans of false flag operation in IIOJK , No backchannel diplomacy with India: Hina Rabbani
انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن
کا منصوبہ آشکار ، حنا ربانی کہتی ہیں نہیں چاہتے پاک بھارت کشیدگی سے
دونوں جانب لاشیں گریں، ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں
جنگی
جنون میں مبتلا انڈیا کا فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا۔ پاکستان
کےانٹیلی جنس اداروں نے بروقت کارروائی کر کے بھارت کے گھناؤنے منصوبے کو
ناکام بنا دیا۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم
سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی
سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں ، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ
حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔
سینیٹ
اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون
نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور
استحکام چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔
حنا
ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر
چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔
دوسری
جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے مودی سرکار کے نئے
ڈرامےکا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ پرمقبوضہ کشمیر میں
مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیاگیا۔
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے
بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔ انڈیا کی93 انفینٹری
بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر، 2ساتھی عالم اور اسلم مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے
تحت بشیر نےکچھ مقامی افراد کو استعمال کرنا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں فالس
فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کےذریعےکرنے کی منصوبہ بندی کی گئی
تھی۔ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔
ڈی
ایس پی پریشنااس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ منصوبے میں93
بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔
جشکوال،
آزادکشمیر سائیڈ سے بم نصب کرکے مقبوضہ کشمیر میں داخلےکی کوشش کرنی تھی۔
کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنانا دکھایا جائےگا۔ منصوبے کے تحت
بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہرکرےگی۔
آپریشن کامقصدمقبوضہ
کشمیر میں در اندازی کا الزام لگا کر دنیا میں پروپیگنڈہ کرنا ہے تاہم
پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نےمنصوبہ پیشگی بےنقاب کرکےبھارت کوبڑی زک
پہنچا دی۔