مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے
سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین کی
جانب سے امریکہ اور سوئیڈن کے پرچم نذر آتش ، مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام
فوبیا کا مرض مغربی ممالک میں بڑھتا جارہا ہے
مجلس وحدت مسلمین کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
سویڈن
میں قرآن مجید کے نسخے کی بے حرمتی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں مسلم دنیا
کے جذبات کو مجروح کرنا انتہائی مجرمانہ عمل ہے جس کی آزادی اظہار کی آڑ
میں قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین
پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر منعقد احتجاجی مظاہرے
سے خطاب کرتے ہوے علامہ صادق جعفری علامہ مختار امامی ۔اسرار عباسی
۔مولانا امین انصار ۔علامہ انتظار الحق تھانوی۔ مفتہ محمد داود علامہ حیات
عباس نجفی ۔مولانا ملک غلام عباس صابر ابو مریم سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو مہذب کہنے والی نام نہاد مغربی دنیا کا مکروہ
چہرہ اس طرح کی قبیح حرکتوں سے پوری دنیا پر عیاں ہو جانا چاہیے۔
مقررین
کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کسی طور پر
بھی انسانی اقدار کا پاس نہیں ہے اور اسلام فوبیا کا مرض مغربی ممالک میں
بڑھتا جا رہا ہے جس پر مسلمانوں سمیت ہر باضمیر انسان کا دل دکھی اور تشویش
میں مبتلا ہے اور اس اشتعال انگیز حرکت پر مسلم ورلڈ سے سخت ردعمل کا آنا
فطری عمل ہے۔
مغربی معاشرے میں اس مجرمانہ عمل کو یکے بعد دیگرے دوہرایا
جاتا ہے لیکن اس پر انسانی حقوق اور عالمی امن کے نام پر نوبل پرائز دینے
والے اداروں کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے
مظاہرین نے سوئیڈن اور امریکہ کے پرچم بھی نظر آتش کیے اور مردہ باد امریکہ و سوئیڈن کے نعرے بھی لگاے