Jan 26, 2023 12:48 pm
views : 25
Location : Different Places
Lahore- Fawad Chaudhry in Islamabad police’s custody, Punjab IG tells LHC
فواد چوہدری کی گرفتاری ،
تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان نے کہا ہے کہ
امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی ، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں
پی ٹی
آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کا معاملہ اور حکومت کی انتقامی
کارروائیوں پر تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا جبکہ تحریک
انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق تحریک انصاف کے
مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کر دی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی۔
لاہور
میں چیئرمین کی زمان پارک والی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے
احتجاج اور عمران خان کی ممکمنہ گرفتاری کے معاملے پر پارٹی سربراہ نے
سینئر قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان
نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت کو ہدایت جاری کی ہے، تحریک انصاف
کےکارکنان مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہونگے۔
تحریک
انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے،جو مقدمہ
ہے اس پر فخر ہے، یہ مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔
پی ٹی آئی
رہنما نے کہا کہ عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد
ہوگا، آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی فون کرتے تو خود آ جاتا۔
فواد چوہدری
نے مزید کہا مجھ پر الیکشن کمیشن کی توہین کا مقدمہ بنایا گیا، الیکشن
کمیشن کے ایسے رویے ہیں اور کہتے ہیں تنقید بھی نہ کریں، ہم لوگ جیلوں میں
جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، ہم آزمائشوں پر پورا اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیاپولیس دیکھ کریوں لگتاہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے۔۔
دوسری
جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد
چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کی متعلقہ
عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ، سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر
گزشتہ رات فواد چوہدری پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فواد چودھری کی پیشی کے موقع پر وکلا کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔