Jan 25, 2023 01:07 pm
views : 29
Location : Different Places
Islamabad- Power restored, but limited loadshedding for next 48 hours
بجلی کا نظام مکمل بحال کر
دیا، آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی ، وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا
ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی ، کراچی میں 24 گھنٹے
بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی
وفاقی
وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا،
آئندہ 48 گھنٹے لوڈشیڈنگ رہے گی ، ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے
بعد تاحال بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے، کراچی میں 24 گھنٹے بعد بھی
بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آسکی ہے۔
گزشتہ روز صبح بریک ڈاؤن کے سبب
کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی
معطل ہوگئی تھی جسے مکمل طور پر بحال کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ روز صبح
ساڑھے سات بجے تکنیکی خرابی ہوئی جس کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے ، ملک میں
این ٹی ڈی سی کے 1112 گرڈ سٹیشنز ہیں جن کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد ملک
بھر میں بجلی کا نظام مکمل بحال کر دیا ہے، محدود پیمانے پر لوڈشیڈنگ ہوگی۔
وزیر
توانائی کا کہنا تھا کہ جوہری پلانٹ کو دوبارہ شروع ہونے میں 24 سے 48
گھنٹے چاہئیں جب کہ کوئلے کے پلانٹ کو بھی 48 گھنٹے چلانے کیلئے درکار ہوتے
ہیں اس لیے اگلے 48 گھنٹوں میں ملک میں بجلی کی کمی رہے گی جس وجہ سے اگلے
48 گھنٹوں میں ملک میں لوڈشیڈنگ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا ترسیلی نظام محفوظ رہا ہے، بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے وافر مقدار میں تیل موجود ہے۔
خرم
دستگیر کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے اور تفتیش کرنی ہے کیا ہمارے سسٹم میں
ہیکنگ کے ذریعے بیرونی مداخلت تو نہیں ہوئی، اس بات کی بھی تحقیقات کی
جائیں گی البتہ انٹرنیٹ سے بیرونی مداخلت کے امکان کم ہیں، وزیراعظم نے تین
رکنی انکوائری کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی مصدق ملک کریں گے ، ملک میں
اس وقت بجلی کی پیداوار 9 ہزار 704 میگاواٹ تک ہے جبکہ ملک میں اس وقت 4
ہزار میگاواٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بجلی کے ملک گیر بریک
ڈاؤن کے اثرات تاحال برقرار ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات
اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکنے سے صارفین تاحال مشکلات کا
شکار ہیں۔