Jan 21, 2023 08:30 pm
views : 24
Location : Different places
Karachi- Another cold wave to grip Sindh from Sunday, mercury may fall to 6°C in Karachi , Blizzard Set to Hit Murree This Weekend
کراچی میں کل سے شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی
p>
شمالی
بلوچستان میں برفباری تھم گئی، صوبے میں آج سے شدید ترین سردی کی لہر کا
امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے شدید سردی کی لہر کی پیش گوئی
کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں چار سے چھ ڈگری تک گرسکتا ہے۔
پنجاب میں دھند کا پھر زور بڑھنے کی وجہ سے متعدد موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کا سردموسم سندھ پراثراندازہوگا،
کراچی میں کل سے شدید سردی متوقع ہے اور درجہ حرارت میں چارسےچھ ڈگری سینٹی
گریڈ کمی کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواکے علاقوں میں بھی
شدید سردی کا راج ہے، استوراورکالام میں پارہ منفی نو،ہنزہ منفی سات،مالم
جبہ اوراسکردو میں منفی چھ رہا۔
محکمہ موسمیات نے شمالی پنجاب، بالائی
خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور
پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
ملتان موٹر وے فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹر وے ایم 11 محمود بوٹی سے شاہدرہ کالا خطائی انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔
ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے محمود بوٹی سے کالا خطائی انٹرچینج تک بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔
برف
باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شاہراوں پر ٹریفک کی روانی
متاثر رہی اور متعدد علاقوں میں کئی گھنٹوں تک بجلی غائب اور موبائل فون
سروس بھی متاثر رہی، جس کے باعث رہائشیوں اور سیاحوں کو اہل خانہ سے رابطہ
کرنے اور موسم کی صورتحال معلوم کرنے کے حوالے سے مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔