Jan 21, 2023 07:56 pm
views : 25
Location : Different places
Karachi- JI, PTI form joint committee, deliberate on Karachi mayor , PPP, PML-N to work as coalition partners for election of Karachi Mayor
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں فارم 11 کو دیکھنے کے لیے 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے فارم 11 کو دیکھنے کے لیئے 4 رکنی مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے ، جبکہ کراچی کے میئر کے انتخاب کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے ۔
میئر کراچی کے انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحاد ہونے کے قوی امکان موجود ہیں ۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 7 نشتوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد کراچی میں میئر بنانے کے سلسلے میں مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کے وفد نے جماعت اسلامی سے بھی بات کی تھی ، پیپلز پارٹی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران اہم امور پر گفتگو ہوئی ، ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ آر او ز، ڈی آر اوز کے تقرر پر اعتراض سے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، حلقہ بندیوں پر ہمیں بھی تحفظات تھے، ہمیں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹ دیا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ فارم الیون کےمطابق جونتیجہ آیا ،اس کو بدلنا شروع کردیاگیا، دوبارہ گنتی کےعمل میں بھی ہماری یوسیز کم کرنا شروع کردیاگیا، ضلع ملیرمیں دوبارہ گنتی کے عمل پرہمارے لوگ جمع ہوئے تو باقاعدہ حملہ ہوا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ مینڈیٹ کے تحفظ کیلیے مشترکہ چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، ہم متفقہ میئرکی درخواست لےکرپی ٹی آئی کے پاس آئے ہیں، اگر جماعت اسلامی کا میئر بنے گا تو کوئی تنقید نہیں کی جائےگی؟ تہذیب کے دائرے میں رہ کر اختلاف کیا جائے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کےساتھ4رکنی کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہوا اس کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی بنائی ہے ، علی زیدی نے کہا کہ زرداری مافیا نے کراچی کے لوگوں کیلئےایسا کچھ نہیں کیا کراچی کےلوگ انہیں ووٹ دیں۔
دوسری جانب کراچی کے میئر کے انتخاب کا معاملہ پیر تک لٹک گیا۔
جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے حوالے حتمی فیصلہ 23 جنوری کو ہو گا۔
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تبت سینٹر سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک کراچی بچائو مارچ منعقد کیا گیا ، ٹی ایل پی رہنمائوں صوفی یحیی قادری مفتی قاسم فخری اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر نئےالیکشن کرائے جائیں، ازسر نو بلدیاتی الیکشن پاک فوج کی سیکورٹی اور آزاد مبصرین کی نگرانی میں کروایا جائے۔