Jan 20, 2023 02:32 pm
views : 25
Location : Different Places
Islamabad- Next Karachi mayor will be from JI: Siraj ul haq
ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو
بہت سارے آپشن موجود ہیں ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ
فیصلہ نہیں کیا کہ کراچی میں اتحاد کس سے ہوگا ، تحریک انصاف کے موقف کا تو
علم ہی نہیں ہوتا
امیر
جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے کراچی کو لاوارث رکھا
گیا، بلدیاتی انتخابات کے لیے جماعتِ اسلامی نے طویل جدوجہد کی۔
اسلام
آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ امید ہے کہ آصف
زرداری ہماری بات سنیں گے، کنفیوژن کو ختم کریں گے تاکہ کراچی کے عوام کو
آگے لے کر جا سکیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ انہوں نے اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کراچی میں اتحاد کس سے ہوگا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو بہت سارے آپشن موجود ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے موقف کا تو علم ہی نہیں ہوتا، پہلے کہا کہ اسمبلی نہیں جا رہے اب کہہ رہے ہیں، جائیں گے۔