امیر جماعت اسلامی پاکستان
سراج الحق کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ، نیشنل پریس کلب اسلام
آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی
نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے
میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچوں نے شرکت کی ، مظاہرین نے سندھ
حکومت ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔
اس
موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے کہا کراچی میں عوامی مینڈیٹ کو
چرانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت ہو گی ، کراچی کل بھی جماعت اسلامی
کا تھا اور آج بھی جماعت اسلامی کا ہے ۔ انتخابی نتائج میں تاخیر جماعت کا
راستہ روکنے کے ہتھکنڈے ہیں ۔ کراچی میں جماعت اسلامی کا ہی میئر منتخب ہو
گا ، فتح ملک بھر کے عوام کیلئے روشنی کی امید ہے ۔ تاحال موصول ہونے والے
بلدیاتی نتائج پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور کراچی کے قائدین اور
کارکنوں کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
دوسری جانب امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہماری غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون
کر کے تحفظات کا پوچھا ہے، شاہ صاحب نے فون کیا تو ان کو بتایا ہمارا
مسئلہ ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
سے کہا ہے کہ نتائج کے مسئلے کو حل کریں، انہیں بتایا ہے کہ ہمارے پاس رزلٹ
موجود ہیں، جو رزلٹ موجود ہیں انہیں جاری ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ
بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، بات چیت ہوتی ہے لیکن مسائل بھی حل
ہونا چاہئیں، 3 سیٹوں کے آر او کے رزلٹ الیکشن کمیشن اپ ڈیٹ نہیں کر رہا۔