Jan 19, 2023 12:48 pm
views : 26
Location : Different places
Quetta- Parts Of Balochistan Receive Snowfall, Downpour , PDMA alerts from heavy snowfall forecast in Balochistan
بلوچستان میں آج سے بارشوں
اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ، پی ڈی ایم اے ریسکیو
فورس،ہیوی مشینری اور عملے سمیت تمام اہم جگہوں پر موجود ، پی ڈی ایم اے نے
شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں
بارش اور
برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں
جبکہ بلوچستان میں آج سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی
پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج اور جمعرات کو بلوچستان میں
بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی جبکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے
بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر
دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 جنوری تک بلوچستان کے مختلف
اضلاع کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی،
قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، مسلم باغ ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور
مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات
پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
وزیرداخلہ
و پی ڈی ایم اے میر ضیااللہ لانگو نے پی ڈی ایم اے و متعلقہ تمام اضلاع کی
انتظامیہ کو موجودہ صورتحال سمیت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے
الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
حکمہ موسمیات نے آج سے اگلے چند روز تک بارش
اور برفباری کی پیشگوئی کی تھی،جس پر پی ڈی ایم اے بلوچستان نے تمام متعلقہ
ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا
کان مہترزئی،کوژک ٹآپ،قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی خواجہ عمران سمیت آس پاس و دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر برفباری ہوئی ہے
پی
ڈی ایم اے ریسکیو فورس،ہیوی مشینری اور عملے سمیت تمام اہم جگہوں پر موجود
ہیں،برف کو ہٹانے کیلئے موٹروے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر
شاہراوں کو آمدورفت کیلئے بحال کر رہے ہیں
قلعہ عبداللہ، برفباری سے
کوئٹہ چمن شاہراہ درہ کوژک کے مقام پر ہیوی مشینری،اور نمک پاشی سے برف کو
سائیڈ لائن کرکے جلد از جلد دوبارہ بحال کرنے میں مصروف عمل ہیں
ڈائریکٹر
پی ڈی ایم اے عطااللہ مینگل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے نے کوژک
ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا ہے جبکہ ، سڑک پر جمی برف کو ہٹانے کا کام
شروع کر دیا گیا ، بارشوں اور برفباری کے دوران ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے
لئے تیار ہیں۔